پی ٹی آئی کا مستعفی رکن اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما ؤں نے مستعفی رکن اسمبلی صالح  محمد کی گرفتاری اوران کے ساتھ اپنائے گئے توہین آمیز رویے کے خلاف احتجاج کیا، تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ وفاقی پولیس نے پوری دنیا میں پارلیمان کی بدنامی اور توہین کی، اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کے سربراہ کے طور پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی سربراہی میں مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری اور تضحیک آمیز رویے کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کیاگیا ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے مستعفی رکن اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری   اور ان کے ساتھ اپنائے گئے توہین آمیز رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما صالح محمد کے گلے میں تختی لٹکانے پر پولیس اہلکار معطل

پارلیمنٹ کے باہر کیے گئے احتجاج میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور کارکنان شریک ہوئے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صالح محمد اور اعظم سواتی کو انصاف دو کے نعرے بھی لگائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے پارٹی رہنما اور قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے والے رکن صالح محمد کو فوری رہا کرکے  آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے راجا پرویز اشرف کے نام خط لکھا جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے خط میں مطالبہ کیا کہ وفاقی پولیس نے پوری دنیا میں پارلیمان کی بدنامی اور توہین کی، اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کے سربراہ کے طور پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں۔

یاد رہے کہ  اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس سے متعلق فیصلے   کے بعد  الیکشن کمیشن کے باہر   احتجاج کرتے پی ٹی آئی کے مستعفیٰ رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان اور ان کے سیکیورٹی پر مامور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے ایک تصویر شائع کی گئی جس میں  ان کے گلے میں  نام کی تختی لٹکتی دکھا ئی دے رہی تھی ۔

سوشل میڈیا پر صالح محمد کی گلے میں جرائم کارڈ کے ساتھ وائرل ہوئی تصویر پر ردعمل آیا جس پر آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ اہلکاروں کو معطل کردیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر