لندن میں ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور نواز شریف کے پوتے کے درمیان ہاتھاپائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے پوتے ذکریا نواز پروفیشنل باکسر ہیں ، تاہم ن لیگ کی درخواست پر لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی کو حراست میں لے لیا۔
لندن میں میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی ایک دوسرے خلاف نعرے بازی ، پی ٹی آئی مظاہرین اور ن لیگ کے سربراہ کے گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ، لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلاب کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان نعرے بازی لڑائی تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: چیئرمین تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم
ڈی جی آئی ایس آئی میں بہت کچھ جانتا ہوں مگر ملک کیلئے خاموش ہوں، عمران خان
نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان دو بدو لڑائی ہورہی ہے۔
Fight between PTI supporters and PMLN workers, Nawaz Sharif grandson Zikriya Hussain punching a protestor, he’s a professional boxer.
PMLN sources claim protestors banged the back door and ignited fight.
1/2 pic.twitter.com/Y5Hi2wC3Pz— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) October 28, 2022
اے آر وائی نیوز چینل سے منسلک صحافی فرید احمد نے لڑائی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پی ٹی آئی کے حامیوں اور پی ایم ایل این کے کارکنوں کے درمیان لڑائی، نواز شریف کے پوتے ذکریا حسین نے مظاہرین پر حملہ کردیااور مکوں کی برسات کردی۔”
فرید احمد لکھتے ہیں کہ "وہ ایک پیشہ ور باکسر ہیں۔ پی ایم ایل این ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین نے پچھلے دروازے سے اندر گھسنے کی کوشش کی جو لڑائی کی وجہ بنا۔”
رپورٹر فرید احمد مزید لکھتے ہیں کہ "مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈز نے حملہ شروع کیا تھا، تاہم دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔”
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر برطانوی پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی کو گرفتار کر لیا۔ شایان علی پاکستان تحریک انصاف کے سب سے متحرک کارکن سمجھے جاتے ہیں۔
Video: Shayan Ali arrested by Scotland Yard from outside Avenfield apartments as supporters of PTI & PMLN fight pic.twitter.com/M63O6FP9xR
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 28, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن شایان علی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
بعد ازاں پولیس نے شایان علی کو رہا کر دیا۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیقات کر لی ہیں اور مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔









