وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کریں گے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات کے لئے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نو رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہبازشریف کی جہازی سائز کابینہ 75 ارکان تک پہنچ گئی
حامد میر 2018 میں آرمی چیف کو عمران خان سے متعلق دیا گیا انتباہ سامنے لے آئے
ذرائع کے مطابق کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے ضرورت پڑنے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ لاہور کے لبرٹی چوک سے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا۔
جمعرات کی رات اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا کہ ” مارچ کا مقصد حکومت گرانا یا بنانا نہیں ہے، ہم حقیقی آزادی کیلیے مارچ کررہے ہیں، عوام فیصلہ کریں کہ کون حکومت کرے گا اور کون نہیں۔”
لاگ مارچ شروع ہورہاہے فیصل واوڈانے لاشیں گرنے کی بات کرکےڈرادیاہےیہ لاشیں کون گرائےگا؟@AmirMateen2 @sarwatvalim #ImranKhan #Pakistan #imrankhanPTI #PTI pic.twitter.com/ag1SEojyQt
— M T (@MusakheyraTasv2) October 27, 2022
گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پرامن اور قانون کے اندر رہ کر احتجاج کرتے ہیں، حکومت نے 25 مئی کو ہمارے خلاف بہت ظلم کیا ، پولیس نے گھروں پر چھاپے مارے ، عورتوں اور بچوں ، چادر اور چار دیواری کا خیال نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں بہت اکسایا گیا،اگر 26 مئی کو میں آگے نکل جاتا اور دھرنا دیتا تو انتشار ہونا تھا، صرف ایک ہی وجہ تھی کہ میں نے اپنی کال واپس لی، ہم نہیں چاہتے تھے کہ ہمارا پرامن احتجاج انتشار کی طرف چلا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا لانگ مارچ بالکل پرامن ہوگا، آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگا،ہم کوئی ایسی چیز نہیں کریں گے جس کی قانون یا عدالت نہیں اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہاکہ ہم بالکل بھی ریڈ زون کے اندر نہیں جائیں گے، عدالت نے جن تین مقامات کی اجازت دی ہے، ہم انے انہی مقامات تک رہنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں مارچ کا مقصد حکومت گرانایا بنانا نہیں ہے، ہم حقیقی آزادی کیلیے مارچ کررہے ہیں، عوام فیصلہ کریں کہ کون حکومت کرے گا اور کون نہیں۔