نواز شریف کا عمران خان کو فیس سیونگ نہ دینے کا مشورہ، فواد اور شہباز کا کرارا جواب
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کو کسی قسم کا ریلیف نہ دینے کا مشورہ دیا جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے شخص کو کسی قسم کی فیس سیونگ نہیں دینی ، وہ 2 ہزار کا جتھہ لے کر آئے یا 20 ہزار کا ، ن لیگ کے سربراہ کو جواب دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں آپ کے بھائی کی حکومت ہے مگر آپ پھر واپس آنے کو تیار نہیں ، عوام کا جم غفیر دیکھ کر لگتا ہے آپ کے پلیٹ لیٹس پھرسے گر گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے لکھا ہے کہ ” دس لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔ عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شرانگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
اگر کرپٹ کے ساتھ کھڑے رہو گے تو تم بھی کرپٹ کہلاؤ گے ، عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ پر ایک اور وار
آرمی چیف اعظم سواتی پر تشدد کرنے والے میجر اور بریگیڈیئر کے خلاف ایکشن لیں، عمران خان کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔ اسی لیے اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔”
دس لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔ عوام کی لا تعالقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ۔۔۔1/3
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 31, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "میں نے شہباز شریف سے کہ دیا ہے کہ یہ 2000 کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس-سیونگ دینی ہے۔ جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔”
میاں نواز شریف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ” آپ کے بھائی کی حکومت ہے اس حکومت پر آپ کا اپنا اعتماد یہ ہے کہ آپ لندن سے واپس آنے کو تیار نہیں، عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر آپ کے پلٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں۔”
فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ "ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اب ووٹ سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ آمریت کی کوکھ میں جنم لینے والے کب جمہوری ہو سکتے ہیں۔”
ضمنی انتخابات کے نتائج پر بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ "اب تک 37 ضمنی انتخابات میں سے 29 انتخابات میں ساری جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست تو کیا مناسب مقابلہ بھی نہی دے سکیں، آپ کا بیانیہ بری طرح پِٹ گیا ہے اب بھی اگر آپ آمرانہ سوچ سے باہر نہ آئے تو انجام بھی آنتوں والا ہو گا۔”
آپ کے بھائ کی حکومت ہے اس حکومت پر آپ کا اپنا اعتماد یہ ہے کہ آپ لندن سے واپس آنے کو تیار نہیں، عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر آپ کے پلٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اب ووٹ سے فرار اختیار کر رہے ہیں آمریت کی کوکھ میں جنم لینے والے کب جمہوری ہو سکے ہیں https://t.co/796vd55yuI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2022
دوسری جانب میاں نواز شریف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شہباز گِل نے کہا ہے یہ تحریر نواز شریف کی نہیں بلکہ باجی کی تحریر ہے۔
شہباز گِل نے لکھا ہے کہ ” باجی اب ابا جی کو پھنسائیں گی۔ آج کل باجی کے ہتھے ابا جی کا فون اور ٹوئٹر اکاؤنٹ چڑھا ہوا ہے۔ جو باتیں باجی اپنے اکاونٹ سے نہیں کر سکتیں وہ ابا جان کے اکاؤنٹ سے کر رہی ہیں۔”
باجی اب ابا جی کو پھنسائیں گی۔ آج کل باجی کے ہتھے ابا جی کا فون اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ چڑھا ہوا ہے۔ جو باتیں باجی اپنے اکاونٹ سے نہیں کر سکتیں وہ ابا جان کے اکاؤنٹ سے کر رہی ہیں۔ باجی ہم آپکے ابا کو بھی جانتے ہیں اور ان کے لکھنے کو بھی۔ باجی ہر چیز میں دھوکہ۔ https://t.co/zRsYbxAdRl
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 31, 2022
مریم نواز کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ "باجی ہم آپکے ابا کو بھی جانتے ہیں اور ان کے لکھنے کو بھی۔ باجی ہر چیز میں دھوکہ۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کی تعداد کو دیکھ کر میاں نواز شریف کی آنکھیں خیرہ ہو گئی ہیں۔ اس لیے انہیں حدنگاہ تک نظر آنے والا جم غفیر دو ہزار دکھائی دے رہا ہے۔