کرکٹرز اور شوبز انڈسٹری کی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

کپتان بابر اعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عتیقہ اوڈھو، عشنا شاہ ،شان شاہد ودیگر کی سابق وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلیےدعا

قومی کرکٹرز اور فنکاروں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز وزیرآبادمیں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے  تھے۔

یہ  بھی پڑھیے

سابق وزرائے اعظم بے نظیر اور عمران خان پر قاتلانہ حملوں میں یکسانیت

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ خطرے میں پڑگئی ؟

کپتان بابر اعظم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  عمران خان پر اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، اللہ کپتان کو محفوظ رکھے اور ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت کرے ،آمین

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمد للہ عمران خان محفوظ ہیں ، میری دعائیں عمران بھائی  اور تمام زخمیون کے ساتھ ہیں ، اللہ پاک ہمارے ملک کو امن اور محبت کا مرکز بنا،آمین

آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دعا ہے کہ عمران خان ٹھیک ہوں اور جو اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو جائیں۔انہوں نے پورے ملک سے امن قائم رکھنے کی درخواست کی۔

اوپنر فخر زمان نے لکھا کہ سابق وزیراعظم پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، تمام زخمیوں کی صحت اور جلد  صحتیابی کیلیے دعا گو ہوں، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے، آمین

حارث رؤف نے کپتان پر قاتلانہ حملے کو تباہ کن قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشروں میں ایسے حملوں کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، یہ قابل مذمت ہے، تمام متاثرین کی جلد اور تکلیف سےپاک صحت یابی کیلیے دعا گوہوں ، پاکستان زندہ باد۔

بلے باز امام الحق نے اپنے ٹوئٹ   میں لکھا کہ تشدد کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے،عمران خان  صاحب کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہوں، اللہ سب کی حفاظت فرمائے ،آمین

اداکار ہمایوں سعید نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  بہت خوشی ہوئی کہ  عمران خان آج   خوفناک حملے کے بعد بالکل صحیح سلامت ہیں،ان کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہیں اور خاص طور پر فیصل جاوید خان سمیت زخمی ہونے والے تمام  افراد اور  اس شخص کے لیے بھی دعائیں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انتہائی قابل مذمت عمل  ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ یہ صدمہ ناقابل بیان ہے،  اللہ عمران خان سمیت تمام افراد کو محفوظ رکھے اور  اس پُرتشددواقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے پی ٹی آئی چئیرمین سمیت تمام زخمیوں کیلیے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں قائد تحریک انصاف  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج فائرنگ سے زخمی ہونے والے عمران خان ،فیصل جاوید خان، عمران اسماعیل اور دیگر تمام افراد کے لیے دعا   ہے کہ اللہ ان کو سلامت رکھے اور پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر پاکستانی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ، آپ امید ہیں اور اللہ ہماری امید کی حفاظت کرے گا،انشااللہ

اداکار فیروز خان نے بھی عمران خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ  عمران خان جلد واپس آئے گا، اب سونامی کا انتظار کرو۔

اداکارہ شائستہ لودھی نے لکھا کہ پاکستان کے لیے افسوسناک خبر! یہ ایک پرامن احتجاج تھا! یہ بہت ساری سطحوں پر بہت غلط ہے! لیکن کون پرواہ کرتا ہے؟ کیا حماقت ہے!۔

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ان سے نفرت کرو یا ان سے محبت کرو۔ پاکستانیوں کی اکثریت کے دلوں پر ان کی گرفت ناقابل تردید ہے۔ یہ ایسی قیادت ہے جو وراثت میں نہیں مل سکتی، ایسی محبت جو خریدی نہیں جا سکتی۔ میں ان کے بہت سے فیصلوں سے متفق نہیں ہوں، لیکن  میں انہیں  سلام پیش کرتی ہوں۔ وہ سلامت رہیں۔

گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں  سابق وزیراعظم کی زخمی حالت میں کنٹینر سے باہر نکلنے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ مجھے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کے تاریک، افسردہ دن یاد ہیں۔ خدا نہ کرے عمران خان کو کچھ ہو جائے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کیا پھوٹ پڑے گی۔ اگر ٹانگ میں 3،4 گولیاں لگنے کے بعد ان کا یہی جذبہ ہے تو ہمیں عمران خان کی ضرورت ہے۔

گلوکارعمیر جسوال،عاصم اظہر اور اداکار  شاہویر جعفری نے چیئرمین پی ٹی آئی  کی زخمی ہونے کے باوجود پرعزم اندازمیں کنٹینر سے باہر نکلنے کی  تصویر اپنی انسٹاپروفائلز پر شیئر کی۔شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ ایسا  لیڈردوبارہ  نہیں ملنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

گلوکار عاصم اظہر نےلکھا کہ عمران خان کے ساتھ پوری قوم کی دعائیں ہیں ، اللہ انہیں ہمیشہ کی طرح شیروں جیسی شفا نصیب کرے اور مزید قوت کے ساتھ واپس آئیں، ہمیں ان کی ضرورت ہے۔

اداکار ہارون شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ نہ پلیٹلیٹس گریں گے نہ حوصلہ، کپتان مزید قوت کے ساتھ اپنے کارکنوں کے درمیان واپس آئے گا۔

اداکارہ امر خان نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنوں رب رکھے اوہنو کون چکھے، اتنے لوگوں کی دعائیں خان صاحب کو بچائیں گی، اس انسان کو اب روکا نہیں جاسکتا، جلدصحتیابی کیلیے دعائیں۔

اداکار عمران اشرف نے بھی اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دل  زخمی ہے۔

متعلقہ تحاریر