سینیٹر اعظم سواتی سے منسلک معیوب وڈیو بھارتی کلپ جوڑ کربنانےکا انکشاف
ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی سے منسلک معیوب وڈیو مختلف وڈیوز کوجوڑ کربنائی گئی ہے جس میں ایک کلپ بھارتی وڈیو کا بھی شامل ہے جبکہ سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں اعظم سواتی شریک نہیں ہوئے، کمیٹی کنویئر نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کو انصاف فراہم کرنے کیلئے یہ بااختیار کمیٹی بنائی گئی ہے انہیں اس میں شریک ہونا چاہیے
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈاریکٹر جنرل محسن بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر سے منسلک معیوب وڈیو مختلف کلپس جوڑ کر بنائی گئی ہے جس میں ایک کلپ بھارتی وڈیو کا بھی شامل ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو ڈاریکٹرجنرل ایف آئی اے محسن بٹ نےانکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی سے منسلک معیوب وڈیو مختلف وڈیوز کو جوڑ کر بنائی گئی ہے جس میں ایک کلپ بھارتی وڈیو کا بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم سواتی پھٹ پڑے، آرمی چیف، جنرل فیصل نصیر اور بریگیڈیئر فہیم پر کڑی تنقید
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈاریکٹر جنرل محسن بٹ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی ہدایات پر معیوب وڈیو کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکینڈلز میں ملوث ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچائی گے ۔
دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی کی معیوب وڈیو سے متعلق ایوان بالا کی اسپیشل کمیٹی کا دوسرا جلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی شریک نہیں ہوئے ۔
اسپیشل کمیٹی کے کنویئرمولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ یہ کمیٹی با اختیار ہے اوراعظم سواتی کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ان سےدرخواست ہے کہ کمیٹی میں آکر الزامات کے ثبوت پیش کریں۔
غفور حیدری نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ مومن آغا وڈیو سے متعلق بتایا کہ 5 نومبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے خط لکھاتاہم ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا متاثرہ شخص نے کوئی درخواست نہیں دی ۔
ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کے مطابق تحقیقات وزارت داخلہ کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ سائبر کرائم ٹیم نے انکوائری کے بعد جو رپورٹ بھیجی اس میں کہا گیا کہ یہ وڈیو جعلی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سینیٹر اعظم سواتی سے اظہاریکجہتی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ اعظم سواتی کو انصاف کی فراہمی کے نعرے بھی بلند کیے گئے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ اعظم سواتی اور ارشد شریف کے معاملے کا نوٹس لیا جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔