میڈیا انڈسٹری میں ترقی کے لیے "اور معاملات” ایگزسٹ کرتے ہیں ، اینکر پرسن سمعیہ رضوان

سمعیہ رضوان کا کہنا ہے کہ اگر میرے بھی "اور معاملات) ہوتے تو میں بھی کوئی پرائم ٹائم کا شو کررہی ہوتی۔ ایک شو ملنے میں اتنا لمبا عرصہ نہ لگتا۔

بول نیوز چینل کی اینکر پرسن سمعیہ رضوان نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے "اور معاملات” میڈیا انڈسٹری میں ایگزسٹ کرتے ہیں۔

بول نیوز چینل کے نیوز اینکر پرسن مدثر اقبال کے ساتھ ایک غیرسیاسی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ رضوان کا کہنا تھا کہ "میں بالکل سچ بولوں گی ، میڈیا انڈسٹری میں خاتون کے حوالے سے "اور معاملات” ترقی کے لیے ایگزسٹ کرتے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے موبائل فون کیلئے 20 سالہ نوجوان قتل

حامد میر نے عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر پر خواجہ آصف کو لاجواب کردیا

اقبال مدثر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سمعیہ رضوان کا کہنا تھا کہ "اگر میرے بھی کوئی "اور معاملات” ہوتے تو میں بھی کوئی پرائم ٹائم کا شو کررہی ہوتی۔”

ان کا کہنا تھا کہ "ایک شو تک آنے میں مجھے ایک لمبا عرصہ لگ گیا ، اگر میرے بھی اور "اور معلاملات” ہوتے تو میں بہت پہلے ہی شو پکڑ چکی ہوتی۔ ایسا نہیں ہے کہ مجھ میں کوئی کمی ہے ، ٹھیک ہے میں سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں ، اور ابھی بھی سیکھ رہی ہوں۔”

سمعیہ رضوان نے اینکر پرسن مدثر اقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ بھی جانتے ہیں ان کو وہ آئیں اور کھٹ سے شو مل گیا۔”

اس پر اینکر پرسن مدثر اقبال کا کہنا تھا "ہاں میں جانتا ہوں ان کو ، مگر میں نام نہیں بتاؤں گا۔”

متعلقہ تحاریر