مجھے گولی مار دو  ورنہ سب کو ننگا کردونگا، اعظم سواتی جذباتی ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے  سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر ملک کو چلا رہے ہیں، قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے ملک نہیں چل سکتا ہے، اعظم سواتی نے جذباتی ہوکر کہا کہ مجھے گولی مار دو ورنہ تم سب کو ننگا کردونگا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے  سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میرے سمیت سابق وزیراعظم عمران خان، مقتول ارشد شریف کے اہلخانہ انصاف کے منتظر ہیں مگر ملک میں انصاف تاحال خاموش ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے انصاف نہیں مل سکتا تو عام شہری کو انصاف کیسےملے گا جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان، مقتول ارشد شریف  کے اہلخانہ انصاف کے منتظر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

اعظم سواتی پھٹ پڑے، آرمی چیف، جنرل فیصل نصیر اور بریگیڈیئر فہیم پر کڑی تنقید

اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں انصاف اب تک خاموش ہے۔ پاکستان موجودہ حالات کے تحت نہیں چل سکتا ہے۔ ملک کا ہر ادارہ سیکٹر کمانڈر کی جانب سے چلارہاہے، قانون کی بالادستی نہ ہونے کے باعث ملک نہیں چل سکتا ہے ۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرنے کہا کہ مجھے ایک لیفٹننٹ جنرل نے میسج بھیجاہے۔انہوں نے پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ میں ویڈیو دیکھ کر ڈسٹرب ہوا، ویڈیو ناقابل قبول تھی۔قانون کی بالادستی نہ ہونے کے باعث ملک نہیں چل سکتا ہے ۔

تحریک انصاف کے رکن سینیٹ کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی بچیاں اور مائیں مجھے پیغام بھیج رہی ہیں۔ افواجِ پاکستان کی بچیاں اور مائیں کہہ رہی۔ہیں کہ ملک ایسے نہیں چل سکتا ہے ۔ موجودہ ظلم کے نظام کو ہم نے توڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس آئی میں بہت کچھ جانتا ہوں مگر ملک کیلئے خاموش ہوں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ظلم برداشت کریں گے لیکن بدمعاشوں کو ننگا کریں گے۔ ارشد شریف کی زبان کو بند کرنے کے لیے گولی ماری۔ مجھے بھی گولی مار دو ورنہ میں بھی تمہیں ننگا کروں گا۔ اپنی ماؤں اور بیٹیوں کی عزت کو بچانے کے لیے زندہ ہوں۔

متعلقہ تحاریر