بہت مار کھا چکا ہوں آرمی چیف سے متعلق سوال کسی اور سے کریں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے افواج پاکستان کے نئے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق سوال پر کہا کہ کسی اور سے پوچھ لیں کیونکہ وہ بہت مارتے ہیں اور میں نے اپنے حصے کی مار کھالی  ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی بیان دینے کے بجائے کہا کہ اس کا جواب کسی اور سے لے لیں۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر اپنی مادری زبان پنجابی میں کہا کہ اس کا جواب کسی اور لے لیں ۔

یہ بھی پڑھیے

بغاوت کیس: شہباز گل کی غیرمشروط معافی مانگنے کی پیشکش

شہباز گل نے سوال پوچھنے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعناتی سے متعلق سوال کسی اور سے کیا جائے ،وہ بہت مارتے ہیں اور میں نے اپنے حصے کی مار کھا لی ہے جس پر وہاں قہقہے گونج اٹھیں۔

یاد رہے کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو رواں سال اگست میں افواج پاکستان کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران ان پر تشدد کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل نے عمران خان سے علیحدگی کی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا

پی ٹی آئی چیف عمران خان نے شہبازگل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی تھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ دوران حراست شہبازگل پر بدترین تشدد  اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ایوان بالا میں شہبازگل کی بیان کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہ بیان ہرگز نہیں دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اس قسم کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر