عمران خان ابھی تک نئی فوجی قیادت کو مبارکباد دینے سے گریزاں

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تاحال نئے تعینات ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کو ابھی تک مبارکباد نہیں دی۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو ان کی تقرریوں کے اعلان کے بعد سے ابھی تک نئے آرمی چیف (COAS) اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کو مبارکباد نہیں دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 24 نومبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تقرری کی سمری پر دستخط کیے جس کے بعد تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مسلح افواج کی نئی قیادت آئینی حقوق اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں بانی متحدہ کے حق میں بینر آویزاں، کیا الطاف حسین کے سیاسی مردے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے؟

قاتلانہ حملے کے 23 دن بعد عمران خان پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی قیادت کے لیے تیار

اہم ترین تعیناتیوں کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کو راولپنڈی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی فوجی قیادت کی تقرری کے اعلان کے بعد سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ملک کی سلامتی اور ریاستی اداروں کے استحکام کے بہترین مفاد میں ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

نئی فوجی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ کہ وہ ملک میں آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور عوام کو نئے انتخابات کے ذریعے ملک کی نئی قیادت چننے کا حق تسلیم کیا جائے گا۔ عوام فوج سے یہ امید رکھتی ہے کہ ملک کے بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ اندرونی معاملات پر بھی عوام کی امیدوں کے مطابق غیرجانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے سیاسی حقوق سلب نہیں کیے جائیں گے۔”

نئے آرمی چیف کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ ” جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد. امید ہے ان کے فیصلے قوم کی امنگوں کے مطابق ہوں گے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے اعلان کر دو روز گزر گئے ہیں تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ابھی تک نئی فوجی قیادت کو مبارکباد نہیں دی گئی ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "میری تشویش صرف یہ ہے کہ، جس طرح سے چیزیں چل رہی ہیں، ہم افراتفری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ میرا مطلب معاشی افراتفری ہے۔”

متعلقہ تحاریر