ن لیگ، پی پی کے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کیلیے پی ٹی آئی کی متفرق درخواست

الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز سننے میں ناکام رہا جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف غلط رپورٹ کا سیاسی فائدہ اٹھائیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن  ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت اور فیصلہ جلد کرنے سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

 تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے سے زیر سماعت درخواست میں متفرق درخواست دائر کردی۔ جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

وزارت داخلہ نے اسلام آباد نہ پہنچنے والے لانگ مارچ پر 25.63کروڑ روپے اڑادیے

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کرے کہ مسلم  لیگ نواز ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور ان کیسز کا جلد از جلد فیصلہ سنایا جائے۔ جمہوریت کے تحفظ کے لیے پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم سوالات کا فیصلہ کیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سننے میں ناکام رہا جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف غلط رپورٹ کا سیاسی فائدہ اٹھائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہیں۔ پی ٹی آئی اور اس کے ممبران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر