ویب سیریز "فاطمہ جناح” اگلے سال نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

پاکستان کے بانی  قائد اعظم محمد علی جناح  اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز "فاطمہ جناح" اگلے سال 2023 میں پیش کی جائے گی تاہم سیریز میں قائد اعظم کا کردار کون نبھارہے ہیں ان حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا جارہا ہے مگر فاطمی جناح کا کردار سجل علی ادا کریں گی

پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز اگلے سال 2023 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں سجل علی فاطمہ جناح کا کر دار ادا کررہی ہیں۔

پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اوران کی ہمشیرہ ڈاکٹر فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز "فاطمہ جناح” اگلے سال 2023 میں پیش کی جائے گی ویب سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار اداکارہ سجل علی نبھائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیے

نیلسن منڈیلا کی نظر میں کشمیر متنازع خطہ اور محمد علی جناح ہیرو

محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی فلم میں قائد اعظم کی بہن کا کردار سجل علی ادا کریں گی تاہم محمد علی جناح کا کردار کون نبھائیں گے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا جارہا ہے ۔

ویب سیریز  کا نام فاطمہ جناح: بہن، انقلابی اور اسٹیٹس وومن  ہے۔ سیریز میں ڈاکٹر فاطمہ جناح  کے زندگی کے تین حصوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ تینوں ادوار میں فاطمہ جناح کاکردار سندس فرحان، سجل علی اور سمیعہ ممتاز نے ادا کیا ہے۔

اس سے قبل دانیال افضل کی ویب سیریز”فاطمہ جناح“ کا  تعارفی خلاصہ جاری کردیا گیا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندس فرحان محترمہ فاطمہ جناح کے1930 کی دہائی  والے روپ میں اپنے کلینک میں نظر آتی ہیں۔

ڈاکٹر محترمہ فاطمہ جناح نے 1923میں کلکتہ یونیورسٹی سے دندان سازی کی سند حاصل کرنے کے بعد متحدہ  ہندوستان کی پہلی خاتون دندان ساز ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ویب سیریز میں  فاطمہ جناح کی جنرل ایوب خان  کے راج کے خلاف جدوجہد بھی دکھائی گئی ہے ۔ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ فاطمہ جناح نے ایوبی آمریت کو  چیلنج کرتے ہوئے 1965 میں ان کا مقابلہ کیا ۔

متعلقہ تحاریر