آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا وادی تیراہ اور ضلع خیبر کا دورہ

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وادی تیراہ اور ضلع خیبر کا دورہ کیا اور پاک افغان بارڈر پر تعینات فارورڈ جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

دورے کے موقع پر فیلڈ کمانڈر نے آرمی  چیف کو ویسٹرن بارڈرز مینجمنٹ رجیم کے حصے کے طور پر آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ڈیوٹی کی لائن میں ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کے لیے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کا بارڈر ایریاز کا دورہ، ذبیح اللہ مجاہد نے گریٹر افغانستان کا نقشہ شیئر کردیا

سائفر آڈیو لیک اسکینڈل: لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹس معطل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے۔

آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آرمی چیف کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس میں نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے استقبال کیا۔

متعلقہ تحاریر