امریکا کا ویزا کینسل ہونے پر مونس الہیٰ کی طنزیہ ٹوئٹ پر عمران ریاض کا ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے کہا کہ سناہے کہ کسی شخص کا جرائم پیشہ افراد سے تعلق ہونے کی بنا پر ویزا کینسل ہوگیا جس پر عمران ریاض نے جواب دیا کہ جن لوگوں نے میرا ویزا کینسل کروایا ان کا نام لینے کی ہمت کرو جبکہ احمد نورانی نے بھی اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کے خلاف ایسی کارروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے اورپاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے تعلق کی بنا پر کسی شخص کا ویزا کینسل ہوا جس کے وجہ سے انہیں ایئرپورٹ سے واپس گھر آنا پڑا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ سنا ہے کسی شخص کا امریکا کا ویزا کینسل ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں ایئر پورٹ سے واپس لوٹا دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری شجاعت کا عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق اہم ترین انکشاف

پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا کہ مذکورہ شخص کا ویزا جرائم پیشہ افراد سے انتہائی مضبوط روابط ہونے کی وجہ سے منسوخ  کیا گیا ہے اور اسے حکام نے ایئر پورٹ سے واپس گھر بھیج دیا ہے ۔

مونس الہیٰ کی ٹوئٹ  پر اینکر پرسن عمران ریاض نے انہیں ڈپٹی وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں جناب کو کس نے بتایا ہے۔ اب دیکھتے جائیے۔

اینکر پرسن عمران ریاض نے کہا کہ  قاف لیگ کے رہنما  مونس الہیٰ کو مہرہ قرار دیا اور کہا کہ چند دن پہلے بھی میرا ایک ویزہ رکوایا گیا  جبکہ  آج پھر ایک لگا ہوا ویزہ  منسوخ ہوا ہے ۔

اپنے  ٹوئٹ پیغام میں عمران ریاض کا کہنا تھا کہ میرا ویزا بھی ارشد شریف کی طرح منسوخ کیا گیا ۔ارشد شریف کا ویزا کینسل کروایا گیا بلکہ انہیں دوبارہ ویزا دینے سے بھی انکار کیا گیا ۔

عمران ریاض خان نے  مونس الہیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میرا ویزا کن لوگوں نے کینسل کروایا  ان کا نام لینے کی بھی جرات کرو۔آج بھی وہی کھیل وہی کھلاڑی اور وہی مونس جیسے مہرے موجود ہیں۔

امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے مونس الہیٰ کی ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن چوہدری خاندان میں کوئی صحافی کو اس طرح نشانہ بنانے کا جشن منائے گا۔

احمد نورانی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے خلاف ایسی کارروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اختلاف رائے کو ایک طرف رکھیں مگر کبھی سوچا نہیں تھا کہ چوہدری خاندان کو کوئی فرد صحافی  کے نشانہ بننے پر جشن منائے گا۔

اینکر پرسن عمران ریاض خان نے کچھ  دیر بعد ہی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اطلاع دی کہ  مونس الہیٰ سے صلح ہوگئی ہے۔ عمران ریاض نے بتایا کہ  مونس الہیٰ نے صلح صفائی کے لیے  سفارش کروائی  ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران ریاض نے کہا کہ مونس الہی نے صلح کیلئے جس کی سفارش کروائی وہ یاد رکھیں آج اپنے اصل مالکوں کے کہنے پر پنگا اس نے خود لیا ہے۔ جنہوں نے ویزہ کینسل کروایا انہوں نے اسے اطلاع دی  تھی ۔

متعلقہ تحاریر