گھڑی ایک بیچنے والے کئی ، نئی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی
مختلف میڈیا چینلز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ذلفی بخاری کے ہمراہ گھڑیوں کی فروخت کے حوالے سے مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے مبینہ آڈیو لیک کا موسم آگیا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور رہنما تحریک انصاف ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ گھڑیوں کی فروخت کی بات کررہی ہیں ، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پہلے الزام لگایا گیا تھا کہ گھڑی تو فرح گوگی نے بیچ دی تھی ، اب یہ نئی گھڑیاں کہاں سے آگئی ہیں کیا بنی گالا میں گھڑی بنانے کی فیکٹری لگی ہوئی ہے۔
بشری بی بی اور ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ
بشریٰ بی بی : خان صاحب نے کہا ہے ان کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ
آپ بیچ دیں۔
ذلفی بخاری : ضرور مرشد کردوں گا۔
تازہ ترین جو مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے اس میں بشریٰ بی بی رہنما تحریک انصاف ذلفی بخاری سے کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب کی گھڑیاں ہیں انہیں فروخت کرنا ہے۔
مبینہ آڈیو کے حوالے سے ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا کا ویزا کینسل ہونے پر مونس الہیٰ کی طنزیہ ٹوئٹ پر عمران ریاض کا ردعمل
ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک گھڑیوں کا سیٹ فرح گوگی نے مبینہ طور پر دبئی کے تاجر کو بیچا تھا ، جس پر جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے دبئی کے معروف تاجر عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے گھڑیوں کا سیٹ بھاری رقم ادا کرکے فرح گوگی سے خریدہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے فرض کرلیتے ہیں اگر گھڑیاں فرح گوگی نے بیچی تھیں تو بشریٰ بی بی اور ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو میں کون سے گھڑیوں کو بیچنے کی گفتگو کی جارہی ہے ، کیا بنی گالا میں گھڑیاں بنانے کی فیکٹری لگا رکھی ہے جہاں سے ہر کچھ عرصے بعد گھڑیاں برآمد ہو جاتی ہیں۔