ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر رفاہی پلاٹ پر قبضے کا الزام
شہری نے خواجہ اظہار کے حلقہ انتخاب میں مبینہ طور پر رفاہی پلاٹ پر تعمیر کردہ عمارت کو خواجہ اظہار کی ملکیت قرار دیدیا۔

کراچی کے شہری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن کی مبینہ بدعنوانی کا پردہ فاش کردیا۔
شہری نے خواجہ اظہار الحسن کے حلقہ انتخابات میں تعمیر کردہ رہائشی منصوبے کے سامنے کھڑا ہوکر الزام عائد کیا ہے کہ رفاہی اراضی پر تعمیر کردہ یہ رہائشی منصوبہ ایم کیوایم رہنما کی ملکیت ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے کڈنی ہل پارک میں ٹمبر مافیا سرگرم، سیکڑوں درخت کاٹ دیے
ایم 6 اراضی اسکینڈل: سندھ حکومت کا معطل ڈی سی نوشہروفیروز کے ریڈ وارنٹ طلب کرنے کا فیصلہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک رہائشی منصوبے کے داخلی دروازے پر کھڑے شہری نے ایم کیوایم کے رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے اسمبلی کے فلورکہا گیا ان کا جملہ دہراتے ہوئے کہاکہ خواجہ اظہارالحسن صاحب ! آپ نے بالکل صحیح کہا تھا”آؤ مل کر کھاتے ہیں“۔
شہری نے کہا کہ”خواجہ اظہار الحسن ! آج میرا یہاں کھڑا ہونے کا مقصد یہ ہے کہ کراچی کے باشعور عوام کو بتاسکوں کہ تم نےکتنا کتنا کھایا ہے، کیسا کیسا کھایا ہے؟کتنی بڑی بلڈنگ کھڑی کی ہے تم نے، کیا عمدہ بات کی تھی تم نے، میں 10 فیصد تم 10 نمبر، ہم دونوں ملک کر کھاتے ہیں، وہ سندھ والوں کو بیوقوف بنارہے ہیں،تم کراچی والوں کو بیوقوف بنارہے ہو“۔
شہری نے کہاکہ”تم نے بالکل وہی بات کی ہے جو اسمبلی کے فلور پر کہی تھی،آؤ مل کر کھاتے ہیں، وہ سندھ کے عوام کو بیووقف بنارہے ہیں، تم کراچی کے عوام کو لوٹ کر کھارہے ہو،ہم مہاجروں کا خون پی رہے ہو، ہمارا گوشت کھارہے ہو“۔
شہری ایم کیوایم کے رہنماکومخاطب کرتے ہوئے مزید کہاکہ” ایک اور بات میری غور سے سنو یار،رفاہی زمین پر عمارتیں کھڑی کررہے ہو، تم رفاہی زمینیں مل بانٹ کر کھاگئے، پیچھے تمہارا حلقہ ہے، جہاں غریب عوام کس طرح گزارا کررہے ہیں، نہ یہاں پینے کیلیے پانی ہے، نہ لوگوں کے پاس گیس ہے،نہ یہاں سڑکیں نہ سیوریج کی لائنیں ڈلی ہوئی ہیں، تمہاری عمارتیں کتنی شاندار بنی ہوئی ہیں، زبردست، آؤ مل کر کھاتے ہیں “۔









