یقین رکھیں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا عمران خان نیازی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو متعارف کرایا ، عمران نیازی سچا ہے تو فنانشل ٹائمز پر مقدمہ کرے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے ، عمران نیازی نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ کہتے ہیں ہمیں  پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی انا کو مارنا ہوگا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ، عمران خان نیازی نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ، ذاتی سیاست کی خاطر پاکستان کو بدنام نہیں کرنا چاہیے ، عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے الزامات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔ نواز شریف اور مجھ سمیت متعدد سیاست دانوں پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے ، نواز شریف مجھے اور خاندان کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

اعظم سواتی کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات، آئی جی سندھ ججز پر بھڑک اٹھے

توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان کے خلاف فوجداری کی کارروائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ کی گھڑی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی تحفے میں دی تھی ، عمران نیازی نے گھڑی بیچ کر انتہائی گھٹیا حرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے بہترین برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو زیرو پر لیا آئے ، عمران نیازی کی بہن کی بیرون ملک جائیداد پکڑی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے سابقہ دور میں ملنےوالے امداد کو شفاف طریقے سے استعمال کیا ، ڈیلی میل نے مجھ پر امداد میں خردبرد کرنے کا الزام لگایا ، ڈیلی میل میں خبر چھپنے سے پاکستان کی  رسوائی ہوئی ، اخبار کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ، تین سال تک معاملے کو لٹکایا گیا ، تین سال بعد ڈیلی میل نے غیرمشروط معافی مانگی گئی ہے ، ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں عوام سے معافی مانگی ،  معافی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ، اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ، اس وقت برطانوی سیکریٹری داخلہ کا بھی بیان آیا کہ تحقیقات ہونی چاہیے ، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ہمیں کلین چٹ دی۔ اگر عمران خان سچا ہے تو فنانشل ٹائمز کے خلاف کیس کرے ،

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سب جان گئے ہیں کہ پانامہ سے اقامہ کیسے ہوا ، پانامہ میں میاں نواز شریف کا کہیں دور دور تک نام و نشان نہیں تھا ، اسلام آباد کے ایک جج کا بیان بھی اسی زمانے میں سامنے آیا تھا، دس بیس سال بعد سچ سامنے آہی جاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے ، عمران خان نیازی نے بیرونی امداد رکوانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائیں ، ہم نے ریاست بچانے کے لیے اپنی سیاست قربان کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بہترین قدرتی وسائل 75 سال تک برباد کیے ، ہم نے اجتماعی خودکشی کی ہے ، قومی مسلسل محنت اور خون پسینہ بہانے سے بنتی ہیں، جب بیرون ممالک سے سستی گیس مل رہی تھی تو عمران خان کی حکومت دوسروں پر الزامات لگانے پر لگی ہوئی تھی ، عمران نیازی نے مہنگائی کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ چار سال تک جھوٹ ، بغض اور انا کی خاطر پوری قوت استعمال کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچا دی ، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 70 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ، این ڈی ایم اے کے ذریعے اربوں روپے کی اشیاء فراہم کی گئیں ، سندھ اور بلوچستان کی حکومت نے بھی سیلاب متاثرین کی امداد میں حصہ ڈالا ، ابھی بہت بڑا چیلنج سامنے ہے سردیاں آچکی ہیں گھر بنانا باقی ہیں ، ایک خدا کے بندے سے 100 گھروں پر مشتمل شاندار گاؤں بنایا ہے۔

متعلقہ تحاریر