جعلی خبر: متحدہ عرب امارات کی بعض پاکستانی شہروں پر ویزا پابندی کی تردید

سوشل میڈیا پر 2 درجن پاکستانی شہروں کے عوام پر یو اے ای کے ویزے پر پابندی کی خبر زیرگردش تھی، اماراتی حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی، قونصلیٹ جنرل کراچی کی تصدیق

متحدہ عرب امارات نے 2 درجن پاکستانی شہروں پر ویزا پابندی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں  جعلی خبر قرار دیا ہے۔

یہ بیان متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے دیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےالرمیثی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ کا پرویز الہیٰ کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

صدر مملکت نے جنرل باجوہ کی الیکشن میں مدد سے متعلق منسوب بیان کا نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ خلیجی ملک پاکستان کے بعض شہروں بشمول ایبٹ آباد، اٹک، باجوڑ ایجنسی، چکوال، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہنزہ، کوئٹہ، قصور، کوہاٹ، کوٹلی، خوشاب، خرم ایجنسی، لاڑکانہ، مہمند ایجنسی، مظفر گڑھ، نواب شاہ، پاراچنار، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سکردو اور سکھر کے شہریوں کو ویزے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر زیرگردش پوسٹر میں لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ مذکورہ شہروں میں سے کسی سے تعلق رکھتے ہیں تو درخواست نہ دیں۔پوسٹر میں متنبہ کیا گیا تھا کہ ”آپ کا ویزا مسترد کر دیا جائے گا اور فیس ناقابل واپسی ہے“۔

یو اے ای کے قونصلیٹ جنرل نے ایسی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہری وزٹ یا یو اے ای کے کسی بھی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، انہیں ویزا فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور کے قونصل خانوں کے علاوہ وہ کراچی کے قونصل خانے سے ان شہروں میں پیدا ہونے والے یا مقیم شہریوں کو ذاتی طور پر ویزے جاری کر رہے ہیں۔قونصل جنرل نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی افواہیں وقتاً فوقتاً پھیلائی جاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر