روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کی پاکستان کو گیس فراہمی کی منظوری
روسی خبر ایجنسی ٹاس(TASS) کو ایک انٹرویو میں نائب روسی وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے پاکستان اورافغانستان کو طویل المدت منصوبے کے تحت گیس فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مال یورپ پائپ لائن کے ذریعے وسطی ایشیا یا ایران کے راستے پاکستان کو گیس فراہم کریں گے
ماسکو نے اسلام آباد کو گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ پاکستان کو طویل المدتی منصوبے کے تحت گیس کی فراہمی کے لیے تیار ہیں۔
روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے پاکستان کو گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ ماسکو طویل المدت منصوبے کے تحت اسلام آباد کو گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر وزیر خارجہ اور وزارت پیٹرولیم آمنے سامنے
روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ایک طویل المدتی منصوبے کے تحت پاکستان اورافغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
روسی خبر ایجنسی ٹاس (TASS) کو ایک انٹرویو میں نائب روسی وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے پاکستان اور افغانستان کو طویل المدت منصوبے کے تحت گیس فراہمی کی یقین دہانی کروائی ۔
روسی نائب وزیراعظم کے مطابق ماسکو یامال یورپ پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس کی سپلائی بحال کرنے کے لیے تیار ہیں جوکہ وسطی ایشیا یا ایران کے راستے پاکستان کو فراہم کی جاسکتی ہے۔
اپنے انٹرویو میں روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کا کہنا تھا کہ یورپی منڈی میں گیس کی قلت کے باعث ہمارے پاس ان کو گیس کی سپلائی شروع کرنے کا موقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے روس سے سستا تیل و گیس نہ خرید کر اربوں ڈالرز کا نقصان کیا، حماد اظہر
رواں سال ماسکو نے یورپ کو 19 بلین کیوبک میٹر سے زیادہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) یورپ کو بھیجی ہے جبکہ رواں سال کے اختتام تک اس میں مزید 21 ملین کیوبک میٹر اضافع متوقع ہے ۔
پاکستان خام تیل کی رعایتی خریداری پر بھی ماسکو سے رابطے میں ہے۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم نے بھی روس کی جانب سے پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل فروخت کرنے پر رضامندی سے آگاہ کیا تھا۔