سلیکٹڈ کو وائٹ ہاؤس نہیں بلاول ہاؤس نے اقتدار سے نکالا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید نے تیس سال تک آئین پاکستان کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور آصف علی زرداری نے اسے بحال کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید نے اصل آئین کی بحالی کے لیے 30 سال محنت کی ، اور صدر آصف علی زرداری نے اسے بحال کیا۔ ہم اپنے مخالفیں کو بولتے ہیں کہ وہ پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان بنیں۔ ایک تہائی پاکستان ڈوب گیا اور تخت لاہور کی لڑائی چلتی رہی۔

ان کا خیالات کا اظہار چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کس نے سلیکٹڈ کو اجازت دی کہ دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے؟ عوام سے پوچھے بغیر کس نے اجازت دی کہ دہشتگردوں کے پاؤں پکڑ کر مذاکرات کیے جائیں۔؟ ان دہشتگردوں کے مقابلے میں ہمارے اسکول ٹیچرز اور بچوں نے کیا کیا؟

یہ بھی پڑھیے

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، عمران خان

استعفوں کا معاملہ: عمران خان نے پی ٹی آئی ایم این ایز کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خواتین کو قرضے فراہم کررہی ہے، ہم گھر کی خواتین کو زمینوں کا مالک بنائیں گے۔ سیلاب متاثرین کو حق ملکیت دلوائیں گے اور گھروں کا مالک بنائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دیکھا کہ پاکستان میں کتنا بڑا نقصان ہوا ہے ، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اتنے مزدور بے روزگار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان نیازی کی ضد ہے اور ایک طرف سیلاب متاثرین کے مسائل ہیں ، لانگ مارچ والے ڈرامے سے نہ ملیں کیونکہ اس سے نہ ملک چلے گا نہ ترقی ہوگی۔ عمران نیازی نے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا راستہ روک دیا ہے۔ یہ وہ شخص جس نے معیشت پر خودکش حملہ کیا اور مہنگائی کا سونامی لایا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا ، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔ ملک میں معاشی تباہی سیلیکٹڈ کی پالیسیز کی وجہ سے ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا عمران خان کو وائٹ ہاؤس نہیں بلاول ہاؤس نے اقتدار سے نکالا، کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ، جس طرح سے مشرف کو پھینکا گیا اسی طرح سلیکیٹڈ کو نکال باہر کیا گیا۔ ان کے سہولت کاروں کو بھی عزت سے خداحافظ کہہ دیا ، اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ۔ صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پرویز مشرف تھا بےنظیر بھٹو آج بھی ہے ، مشرف کی طرح سیلیکٹڈ مکھی کی طرح دودھ سے باہر نکال کر پھینکا۔ عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جس کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔ ہم نے عمران خان سے جمہوری طریقے سے انتقال لیا۔

سربراہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا سیلیکٹڈ اپنے نکالے جانے کا کریڈٹ آصف علی زرداری سے چھین کر وائٹ ہاؤس کو دینا چاہتا ہے۔ عمران خان کو آئینی اور قانونی طریقے سے عہدے ہٹایا گیا۔ عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس آنے کا آخری موقع ہے ہم چاہتے کہ آپ جیل میں بند ہوں ، ورنہ ہم آپ کا بندوبست کرنا جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم متحد ہوکر ایک مرتبہ پھر سے دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔ سابق حکومت کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑا جارہا تھا ، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عمران خان کی پالیسی چھوڑنا ہوگی۔

متعلقہ تحاریر