مولانا طارق جمیل کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کےباعث اسپتال منتقل
والد کوپاکستانی وقت کےمطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کےوقت کےمطابق رات 3 بجے میں سینے میں درد ہوا،پروسیجرکے بعد وہ ٹھیک ہیں، بیٹے کابیان
معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو کینیڈامیں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا ہے، مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے دل میں تکلیف اٹھنے پر مولانا طارق جمیل کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مولانا کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کی طبیعت کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مولاناطارق جمیل کی شہباز شریف اور عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات
یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے انہیں دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا۔
یوسف جمیل نے بتایا کہ مولانا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقتوہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے کہ خیرو عافیت سے انکی پاکستان واپسی ہو۔