قومی ایئر لائن پی آئی اے نے چین جانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بیجنگ سے اسلام آباد روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو فوری طور پر بڑی رعایت کی پیشکش کی ہے، بیجنگ سے اسلام آباد کا نیا کرایہ تمام بشمول ٹیکس 4 ہزار 681 ین ہوگا جبکہ اسلام آباد-ژیان-اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اسلام سے بیجنگ پروازوں میں مسافروں کیلئے ٹکٹ میں رعایت کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ پی آئی اے حکام نے اسلام آباد سے ژیان تا اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے بیجنگ سے اسلام آباد روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو فوری طور پر بڑی رعایت کی پیشکش کی ہے۔ بیجنگ سے اسلام آباد کا نیا کرایہ اب تمام ٹیکسوں سمیت تقریباً 152400 روپے (4ہزار681 چائینز ین) ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیے
“مال مفت دل بے رحم۔” تین سالوں میں پی آئی اے نے 22 ہزار 600 ٹکٹس مفت بانٹ دیئے
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے بیجنگ – اسلام آباد – بیجنگ راؤنڈ ٹرپ کے موجودہ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمت اب تمام ٹیکسوں سمیت تقریباً 392300 روپے (12ہزار 50چائینز ین) ہوگی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)اس وقت بالترتیب اتوار اور بدھ کو اسلام آباد-بیجنگ-اسلام آباد اور اسلام آباد-چینگڈو-اسلام آباد روٹس پر ہفتہ وار مسافر پروازیں چلا رہی ہے۔
پی آئی اے حکام کی جانب سے اسلام آباد – ژیان – اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے اور ایئر لائن اس روٹ پر پروازیں شروع کرنے کے لیے ضروری انتظامات کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسامہ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے جہاز اور عملے کو کیوں نقصان پہنچایا ؟
چین 8 جنوری سے بین الاقوامی آنے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردے گا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق، نیوکلک ایسڈ کی اسکریننگ اور آمد کے بعد مرکزی تنہائی کو منسوخ کر دیا جائے گا۔