بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی

توشہ خانہ کے قوائد و ضوابط میں ترامیم کے لیے رپورٹ تیار کرلی گئی ، تحائف سرکاری شخصیات کو نہ دینے کی سفارش کردی گئی۔

توشہ خانہ کے حوالے سے قواعد پر نظرثانی کے لئے قائم کمیٹی  نے سفارشات مکمل کرلی ہیں۔ جسے جلد منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جس نے توشہ خانہ کے حوالے سے سفارشات مکمل کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر آکسفورڈ یونین کا شاندار انداز میں خراج عقیدت

قابل تجدید اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرکے درآمدی بل کم کریں گے، وزیراعظم

توشہ خانہ کے قواعد میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ توشہ خانہ سے متعلق رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں جلد منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وصول کرنے سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آئندہ بیرون ملک سے ملنے والا کوئی بھی تحفہ کسی پبلک آفس ہولڈر کو نہ دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق تحائف کی نیلامی کے لئے شفاف طریقہ کار اپنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے، نیلامی کے بعد تحائف سے ملنے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں توشہ خانہ سے متعلق سفارشات پیش کی جانی تھیں تاہم کابینہ اجلاس سے توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا ایجنڈا ڈراپ کرکے 8 نکاتی نیا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر