ملک کے تین بڑے ایئر پورٹس کو آؤٹ سورسنگ کرنے کے عمل کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاننگ ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق ہدایت سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوگئی، ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے اسلام آباد سمیت ملک کے 3 بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کی تکمیل کے لئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

ایئر پورٹ پر ٹرمینل سروسز، پارکنگ، اسٹوریج، کارگو ہینڈلنگ اور صفائی کے شعبوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس سے تین سو ملین ڈالرز کی آمدن متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے وائٹ پیپر سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

شہباز شریف حکومت کی ناقص معاشی پالیسیز ، برآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مراسلے کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کو بروقت ڈیٹا اور معلومات فراہم کرے گی۔ مراسلے کے ذریعے اسلام آباد ، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی معلومات جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر کنسلٹنٹ فرم کو سہولیات فراہم کرنا بھی کمیٹی کی ذمے داری ہو گی۔

کمیٹی آؤٹ سورسنگ سے متعلق وزرات ہوابازی کو بھی معلومات فراہم کرے گی۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا عمل تیز کرتے ہو ئے سول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاننگ ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق ہدایت سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوگئی، ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ میں دوست ممالک کو ترجیح دینے کا پلان بنایا ہے، جس کے لیے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔

ایئر پورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، اسٹوریج، کارگو ہینڈلنگ اور صفائی کے شعبے بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے جبکہ ایئرپورٹ سیکورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔

ایویشن حکام نے سالانہ تین سو ملین ڈالر آمدن کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ہوائی اڈوں کو 20 سال کے زائد عرصے تک کے لیے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل جناح انٹرنیشنل کراچی، اسلام آباد انٹرنیشنل اور علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورسنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

وزارت ایوی ایشن نے ابتدائی فریم ورک تیار کر لیا ہے جس کی منظوری آئندہ ہفتے وزیراعظم سے لی جائی گی۔

متعلقہ تحاریر