روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے بلند کرنے والی پیپلزپارٹی عوام سے روٹی چھیننے لگی

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو  کا آج 95 واں جنم دن منایا جارہا ہے، ذوالفقارعلی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کا نعرہ بلند کیا مگر ان کی پارٹی اس کے برعکس عوام سے روٹی چھین لی ہے، سندھ میں 5 روز قبل 95 روپے کلو بکنے والا آٹا 135 روپے کلو ہوگیا مگر بانی کے جنم کا جشن منانے والے عوام کا نوحہ سننے سے پرہیز کرنے کی پالیسی میں مصروف ہیں

پاکستانی عوام کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنے کے نعرے لگانے والی پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے ہی قائد ذوالفقارعلی بھٹو کے صوبے کی عوام سے  روٹی چھین لی جبکہ  گھر اور کپڑا بھی  چھیننے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کا آج 995 واں جنم دن منایا جا رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کا نعرہ بلند کیا تاہم ان کی پارٹی اس کے برعکس عوام سے روٹی چھین لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم کے حکم کے باوجود سندھ میں مہنگائی کم نہ ہو سکی، شہری پریشان

پاکستانی سیاست کو ڈرائنگ روم سے باہرلانے کا دعویٰ اور عوام کو رٹی کپڑا اور مکان دینے کے نعرے بلند کرنے والے ذولفقارعلی بھٹو کے جانشین ان کے نعرے کو عوام کے لیے  المناک بنانے میں مصروف ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ذوالفقارعلی بھٹو کے جنم دن پر قوم کو مبارکباد تو دی مگر انکے روٹی کپڑے اور مکان کے نعرے پر چپ سادھ لی ہے ۔

شیری رحمان نے سندھ سمیت پورے ملک کی عوام کو ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کی مبارک باد دی مگر عوام کو یہ بتایا بھول گئی کہ  ان کے قائد کے  روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ کہاں کھودیا ہے ۔

بانی پیپلز پارٹی ذولفقار علی بھٹو  کا روٹی کپڑ اور مکان کا نعرہ  موجودہ پیپلزپارٹی کی  قیادت وجہ سے گم سا گیا ہے۔ آج ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں جنم دن کے موقع پر ان کے آبائی صوبے  سندھ میں آٹا نایاب ہوگیا ہے ۔

کراچی سمیت سندھ کے شہری پیپلز پارٹی سے سوال کرتے نظرآرہے ہیں  کہ روٹی کپڑا اور مکان دینے کا اعلانات کہاں کھو گئے؟۔ آج  پیسے دینے کے باوجود بھی سندھ میں آٹے کا بحران سر اٹھا رہا ہے ۔

سندھ میں گندم بحران کی کی وجہ سے  اوپن مارکیٹ میں گندم 135 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 کلو کے آٹے کا تھیلا 1350 روپے میں فروخت ہورہا ہے جس سے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دم توڑ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے عوام ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

صوبے سندھ میں گزشتہ 15 سال سے حکمرانی کرنے والی پیپلزپارٹی اپنے صوبے کی ہی عوام کو مفت روٹی، کپڑا اور مکان تو کیا فراہم کرتی انہوں نے تو پیسے کے عوض بھی آتے کی فراہمی کو ناپید کردیا ہے ۔

سندھ کی اوپن مارکیٹ میں سکینڈ گریڈ آٹا 135 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ 10 کلو کا تھیلا 1350 روپے تک جا پہنچا ہے مگر پیپلز پارٹی  اپنے بانی کا 95 واں جنم دن جوش و خروش سے منارہی ہے ۔

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں چکی کا آٹا 160 روپے فی کلو بک رہا ہے جبکہ آج سے صرف 5 روز قبل یہ آٹا 120 روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا جبکہ سکینڈ گریڈ کا آٹا 95 روپے کلو بک رہا تھا جو اب 135 روپے پر جا پہنچا ہے ۔

متعلقہ تحاریر