عمران خان کو گولی نہیں لگی وہ ڈرامہ بازی کررہے ہیں، رانا ثنا اللہ  

وفاقی وزیر برائے امور داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر آباد میں عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی وہ واقعے کو الجھا کر توشہ خانہ کیس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں مگر جلد اس عمرانی فتنے کا عوامی مدد سے سدباب کریں گے، عمران خان کی بدترین معاشی پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ حالی تک پہنچا دیا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر برائے امور داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ وزیر آباد واقعے کو الجھانا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے امور داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ وزیر آباد پیش آئے  فائرنگ کے واقعے کو الجھانا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے عمران خان پر فائرنگ کے ملزم نوید بشیر کو بے گناہ قرار دیا ؟

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر آباد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی، عمران خان نے صرف گولی لگنے کا ڈرامہ کیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں وزیر آباد میں کوئی گولی نہیں لگی جبکہ گولی لگنے والا بندہ  بھی 15 روز میں ٹھیک ہوجاتا ہے  ۔

رانا ثناء اللہ نے وزیرآباد فائرنگ کے مبینہ ملزم نوید بشیر کے بیان کو 100 فیصد صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے آگے پیچھے کوئی نہیں تھا یہ جتنا مرضی زور لگا لیں  کیس میں دوسرا ملزم نہیں ڈال سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر آباد واقعے میں جاں بحق شخص معظم  گوندل کو لگنے والی گولی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر سے ان کے گارڈ نے فائر کی گئی تھی   ۔

لیگی رہنما اور وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بدترین پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت بد ترین حالات کا شکار ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرآباد واقعے کے پیچھے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، عمران خان کا الزام

وفاقی وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے توشہ خانہ کی تمام تر تحفے اونے پونے داموں بیچ دیئے، اب توشہ خانہ کیس کی تحقیقات سے بچنے کے لیے ڈرامہ کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے امور داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کردار پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اسے دوبارہ موقع دیا گیا تو یہ قوم کو مزید سنگین حادثات سے دو چار کردے گا ۔

رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ ان کی سیاسی مہم ملک دشمنی پر مبنی ہے۔ عوام کو عمران خان کے فتنے کا سدباب اپنے ووٹ کے ذریعے کرنا چاہیے تاکہ ملک محفوظ رہے ۔

متعلقہ تحاریر