وزیر اعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ
شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس مشترکہ طور پرConference on Resilient Pakistan کی میزبانی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف جنیوا کانفرنس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جنیوا کے لیے روانہ ہو گئے۔ اعلیٰ سطح وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ International Conference on Resilient Pakistan کی مشترکہ میزبانی کے لیے آج جنیوا روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی سے بے وفائی پر پرویز الہیٰ اقتدار کے سنگھاسن سے محروم ہو جائیں گے
القادر یونیورسٹی ارضی کیس: نیب کا زلفی بخاری کو تیسرا نوٹس، دستاویزات بھی طلب
جنیوا روانگی سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہے ” ہم سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے رکھیں گے۔”
Leaving for Geneva today to co-host International Conference on Resilient Pakistan along with UN Secretary General. Will take the opportunity to present the case of flood victims before the world. I will also throw light on steps my govt has taken for relief & rehabilitation. 1/3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 8, 2023
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ہم سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔”
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ترقی کے شراکت داروں اور دوست ممالک کے سامنے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہی کے بعد تعمیر نو کے لیے جامع فریم ورک پلان رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے کی بحالی، ضروریات زندگی کی تعمیر نو، معاش اور معیشت کی بحالی کے لیے فنڈنگ کے فرق کو پورا کرنا ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت عالمی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے شاندار مستقبل کی تشکیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بے مثال تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانی ہمدردی اور یکجہتی کے متلاشی ہیں۔









