امیرالبحر کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔

کانفرنس کے دوران قومی سلامتی، جیو اسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ سے گورنر کے حکم پر مزید ایک روز کا حکم امتناع جاری

ریڈلائن صرف عوام لگا سکتے ہیں کوئی اور نہیں لگا سکتا، عمران خان کا مقتدر حلقوں کو پیغام

پاک بحریہ کے متعدد پراجیکٹس پر جاری پیش رفت بشمول مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں خطے اور دیگر سمندری امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

نیول چیف نے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کو مؤثر انداز سے ناکام بنانے کے لیے مستقل جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور جدید ٹیکنالوجیز کے حصول سے پا ک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر