اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک اور یوٹرن: پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے یہ یوٹرن اس وقت سامنے آیا ہے جب عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے یہ یوٹرن اس وقت سامنے آیا ہے جب عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے جن اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے ہیں انہوں نے ایوان کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا استعفیٰ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی: پی پی اور ای سی پی ذمہ دار ہے ، متحدہ کا الزام

راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی منظوری کے لیے ان افراد کو فرداً فرداً ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

ای سی پی نے جن اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے ان میں پرویز خٹک ، حماد اظہر ، نورالحق قادری ، اسد قیصر ، مراد سعید ، عمران خٹک ، شہریار آفریدی ، علی امین گنڈاپور ، راجہ خرم شہزاد ، علی نواز اعوان ، صداقت علی عباسی ، غلام سرور اور شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جن اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں شیخ راشد شفیق ، منصور حیات ، فواد چوہدری ، ثناء اللہ مستی خیل ، حماد اظہر ، شفقت محمود ، ملک عامر ڈوگر ، شاہ محمود قریشی ، زرتاج گل ، فہیم خان ، سیف الرحمان ، عالمگیر خان اور سید علی حیدر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر