چیئرمین تحریک انصاف کا کینسر اسپتال کے پیسے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لگانے کا اعتراف

خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پرسوالات کیے جس پر عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اس بارے میں بتایا گیا تھا، یاد نہیں ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج امید علی بلوچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

جنگ گروپ کے ملازمین کا 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے اور بونس کی کٹوتی پر احتجاج

سپریم کورٹ کا نیب کو خصوصی افراد کیلئے 3 فیصد کوٹے پر نوکریاں دینے کا حکم

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پرسوالات کیے جس پر عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اس بارے میں بتایا گیا تھا، یاد نہیں ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

وکیل کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کو اسپتال کے بورڈ نے تحریری آگاہ کیا تھا؟ اس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یاد نہیں بورڈ نے تحریری طورپرآگاہ کیا تھا یا نہیں، بورڈ ممبر کی جانب سے 3 ملین ڈالرز واپس جمع کرانے کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، 3 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے وقت ریٹ 60 روپے تھا، ڈالر واپس آئے تو ریٹ 120 روپے تھا۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر 2 گھنٹے دے دیں، جرح مکمل کرلوں گا۔

بعدازاں عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ تحاریر