بیلہ کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 39 مسافر جھلس کر جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ حمزہ انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر بس میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا مسافر کوچ خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 48 افراد سوار تھے۔
بیلہ: بلوچستان کے علاقے بیلہ میں پل سے بس گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی جب کہ متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ بیلہ کے چنکی اسٹاپ پر پل سے گرتے ہیں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے امدادی آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو زندہ باہر نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق کھائی میں بس گرنے کا واقعہ اتوار کی صبح بیلہ کے قریب چنکی اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسحاق ڈار کی ناکام معاشی حکمت عملی سے ڈالر اور سونا کو بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ابتدائی اطلاعات میں مقامی ضلعی انتظامیہ اور امدادی کارکنوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بدقسمت بس کے ملبے سے 39 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
بس میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 48 مسافر سوار تھے اور امدادی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
A passenger bus toppled down in #bela area of #Balochistan as per assistant comisioner 19 dead bodies have been extracted till now & the rescue operation is underway. Increase of death toll feared . In past such accidents have taken place in vehicles ladden with smuggled fuel pic.twitter.com/uJyCn2DDbK
— Daniyal Butt (@butt_daniyal) January 29, 2023
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ اس آگ پر قابو پانے میں 2 گھنٹے تک کا وقت لگا جس نے بدقسمت مسافر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ حمزہ انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر بس میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا مسافر کوچ خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 48 افراد سوار تھے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیلہ میں مسافر بس کے خوفناک حادثے پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔