بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد امن و آتشی اور بلوچ کلچر کو فروغ دینا ہے، کرنل تیمور جاوید

بلوچ کلچر کی خوبصورتی، رہن سہن، لباس، زبان، میوزک و موسیقی اور طور طریقے ہزاروں سالوں پر محیط ہیں۔

کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹ کرنل تمیور جاوید نے کہا ہے کہ بلوچستان مختلف قوموں اور زبانوں کا ایک خوبصورت اور دلکش گلدستہ ہے جس میں مختلف قومیں اور زبان کے لوگ پھولوں کی مانند باہمی پیارومحبت اور امن و آشتی سے رہتے ہیں۔ کلچر ڈیز قوموں اور زبانوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور ان کی شناخت کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ بلوچستان کی تمام قومیں صدیوں سے امن و آشتی کے ساتھ اتحاد و اتفاق کی صورت میں آباد ہیں۔ بہادری، محبت، عزت اور غیرت اس صوبے کے لوگوں کا وطیرہ ہے۔ بلوچ میوزک، رقص، کھانے اور بودوباش کو منفرد حیثیت حاصل ہے۔ ایف سی بلوچستان  پروگرام کے تحت بلوچستان کوعزت دو کے نعرے کو پروان چڑھا رہی ہے۔ بلوچوں کی بہادری، مہمان نوازی ، غیرت اور عزت سے پیش آنا یہاں کی بلوچ ثقافت کا حصہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے  ایف سی اسکول میں منعقدہ ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد جوگیزئی، ایف سی ٹریننگ سنٹر کے کرنل عمر فاروق، پرنسپل بی آر سی، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد سیلم، سردار حق نواز بزدار، ایجوکیشن آفیسر لورالائی سکاؤٹ حمیداللہ بلوچ ، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ، محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ، میونسپل کمیٹی کے کونسلرز امجد بلوچ، احمد بلوچ، احسان اللہ بلوچ ، نشنل پارٹی کے رہنما دُرِ محمد بلوچ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر پر خراج تحسین

بلوچستان واقعے کا نیا رخ، سردار کھیتران گرفتار، مردہ خاتون زندہ ہوگئی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف ایف سی کرنل تیمور جاوید ، سابق گورنر سردار گل محمد جوگیزئی، سردار حق نواز بزدار نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بلوچستان میں بلوچ کلچر کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی خوبصورتی، رہن سہن، لباس، زبان، میوزک و موسیقی اور طور طریقے ہزاروں سالوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایف سی نے ہر علاقے کے کلچر اور طور طریقے کے مطابق فروغ دے کر قانون کی حکمرانی اور قوانین کا نفاذ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

بلوچستان کی روایتی اور جدید طریقے کار میں یہاں کے لوگوں کے کلچر کو خاطر میں رکھا جائے۔ ایف سی بلوچستان صوبے کےجن علاقوں میں تعینات ہیں وہاں کی ثقافت سے ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ امن و امان اور کمیونٹی میں آسانی ہو سکے ، لہٰذا وہاں کی ثقافت کو سمجھتے ہوئے فروغ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد عوام اور ایف سی کے درمیان قائم رشتے کو مزید تقویت ، مضبوط اور عوام کے ساتھ روابط کو بہتر بناکر کمیونٹی کے فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی نے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب پر منتظمین اور افسران کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں بہترین پروگرام منعقد کرنے پر داد دی۔ بی آر سی کے طلباء اور ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے میں سرٹیفکٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر