لورا لائی میں شہدائے ایف سی نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

لورالائی میں ائی جی ایف سی کی ہدایت پر نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی میچ ایف سی لوارا لائی اور خآران فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا

شہدائے ایف سی بلوچستان رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ ایف سی لورالائی اور خاران فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا تاہم مقابلہ برابر رہا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان امیر اجمل اورکمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹ کرنل تیمور جاوید خان کی ذاتی کوششوں سے لورا لائی میں شہدائے ایف فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی ڈویژن میں بلوچستان گیمز کے کوالیفائی راؤنڈ مکمل ہوگئے

اففتاحی تقریب میں لورالائی سکاؤ ٹ کے کرنل کاشف اور ایجوکیشن آفیسر لورالائی سکاؤٹ حمید اللہ بلوچ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل کاشف کہا کہ ایف سی بلوچستان صوبے بھر کے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی ایف سی اس سلسلے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں کہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو تمام کھیلوں میں حصہ لینے کے بھر پور مواقعے فراہم کیے جائیں تاکہ کھیلوں میں اپنے صوبے کا نام روشن کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان حکومت بلوچستا ن کے ساتھ ملکر صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنے وسائل فراہم کررہی ہے اور بلوچستان کے تمام علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانا ایف سی بلوچستان کی سرگرمیو ں کا حصہ ہے۔

کرنل کاشف نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی ایف سی کی کوشش ہے کہ بلوچستان بھرمیں تمام کھیلوں کا انعقاد کروایا جائے علاقے کے عوام اورکھلاڑ یوں کا چاہیے کہ وہ کھیلوں کے ان مقابلوں اور سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی یہ سرگرمیاں نہ صرف صحت مندانہ زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہیں بلکہ نوجوانوں کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر