9 مئی کے واقعات کے بعد بلوچستان میں بھی فوج تعینات کردی گئی
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی تھی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیے
لورا لائی میں شہدائے ایف سی نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد
بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد امن و آتشی اور بلوچ کلچر کو فروغ دینا ہے، کرنل تیمور جاوید
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کو صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے صوبوں میں پاک فوج کی خدمات طلب کی تھیں۔
دونوں صوبوں کی جانب سے وزارت داخلہ کو ریکوزیشن بھیجی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے بھر میں پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی درخواست بھیجی۔
پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر فوج کی 10 کمپنیاں پنجاب میں تعینات کی گئیں تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کی روشنی میں کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج کی تعیناتی کا مقصد صرف امن و امان برقرار رکھنا ہے۔