لسبیلہ میں بس حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔

ہفتہ کی علی الصبح ایک ہولناک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک کوچ کو صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بدقسمت کوچ انتہائی تیز رفتاری سے سفر کررہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور بس الٹ گئی ، تیز رفتاری کی وجہ سے بس دور تک پھسلتی چلے گئے ، جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ملزمان کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی: گلستان جوہر میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس ، لیویز اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور امداد کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عینی شاہدین اور بس کے مسافروں سے تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں۔

متعلقہ تحاریر