سبی کی جیل روڈ پر دھماکہ، تین افراد جاں بحق، 28 زخمی
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کردی۔

بلوچستان کے شہر سبی کی جیل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سرور ہاشمی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں اور 28 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سبی ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور کی جامع مسجد میں دھماکہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی
پشاور کی جامع مسجد میں خودکش دھماکہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
صوبائی وزیر احسان شاہ نے کہا کہ دھماکے کے بعد سبی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بیان دیتے ہوئے دھماکے کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبوتاژ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردی مزدوروں کے روزگار کے خلاف سازش ہے، حکومت ترقی کے خلاف ہونی والی ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔









