لیویز فورسز کی میختر کے پہاڑوں میں کارروائی ، 5 دہشگرد گرفتار

لیویز فورسز نے دوران آپریشن دہشتگردوں کے زیر استعمال مورچوں کو بھی مسمار کردیا۔

لورالائی: اسسٹنٹ کمشنر جمیل بلوچ نے لیویز کے ہمراہ میختر کے پہاڑوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ دنوں شہید ہونے والے رسالدار حاجی خیرالدین حمزہ زئی کے 8 قاتلوں میں سے 5 کو گرفتار کرلیا۔

لورالائی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ نے مسلسل کوششوں اور تعاقب کے بعد آج لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ میختر کے پہاڑوں میں چھاپہ مار کر پہاڑوں میں چھپے رسالدار خیرالدین حمزہ زئی  کی ایف آئی آر مےں درج قاتلوں میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے

ترجمان بلوچستان حکومت سیلاب سے متعلق سوالوں کے جوابات دینے میں ناکام

تفصیلات کے مطابق 20 ستمبر 2022 کو لیویز فورس نے میختر کے علاقہ میں چھاپہ مارا تھا اس دوران ملزمان نے لیویز فورس پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں رسالدار لیویز حاجی خیرالدین حمزہ زئی کو شہید اور ایک اہلکار شدید زخمی کر دیا تھا ، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

لیویز نے 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اس واقع کے دوسرے دن اس گاؤں میں آپریشن کر کے ملزمان کی جانب سے بنائے گئے مورچے وغیرہ مسمار کر کے ایک قاتل کو گرفتار کیا تھا۔

گذشتہ اسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ نے بھاری  لیویز فورس کے ہمراہ میختر کے پہاڑوں میں چھاپہ مار کر پہاڑوں میں چھپے ایف آئی آر میں نامزد 5 ملزمان نصراللہ ولد عبدالرحمن، گوہر ولد عبدالرحمن، صدر ولد عبدالمالک، منیر ولد عبدالمالک، شیر علی ولد غلام نبی کو گرفتار کر لیا ، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر