بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کے علاقے قبا میں چھاپہ مار آپریشن سرانجام دیا۔

کوئٹہ: بلوچستان کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کیا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی اور زائرین پر حملوں کی منصوبہ  بندی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور اور مردان میں ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں

کیپٹن(ر) صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر بلوچستان کے ضلع مستونگ میں علاقے قبا میں چھاپہ مار کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی ، تاہم جوابی فائرنگ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ اسپلنجی پہاڑوں میں رات گئے تک جاری رہا ، یہ وہی علاقہ ہے جہاں حال ہی میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ لڑائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔

متعلقہ تحاریر