ایف سی پارک لورالائی میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹس کرنل تیمور جاوید خان نے تقریب سے خطاب میں خصوصی افراد کیلئے اہم اعلانات کیے، انہوں نے  کہاکہ خصوصی افراد کے بچوں کیلئے ایف سی اسکولز میں داخلہ کروایا جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سول اسپتال کو خصوصی افراد کیلئے قابل رسائی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے

کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس کرنل تیمور جاوید خان  کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ معاشرے کے اس محروم طبقے کو اوپر لانے کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس کرنل تیمور جاوید خان نے ایف سی پارک میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈپٹی کمشنر لورالائی کی سرکاری اساتذہ کو معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کی ہدایات

تقریب کی صدارت ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمد عالم لون نے کی جبکہ تقریب سے ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمد عالم لون، تعمیر خلق فاؤنڈیشن کے شیر محمد شاد، گرین سوشل آرگنائزیشن کے ملک اختر گل حمزہ زئی، سماجی رہنماء بصیر شاد، انجمن معذوران لورالائی کے صدر نے خطاب کیا ۔

 تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس کرنل تیمورجاوید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذوروں کا عالمی دن ہر سال تین دسمبر کو پوری دنیا میں منایاجاتا ہے۔ اس دن بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ خصوصی افراد کو اوپر لانے کیلئے ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے ۔

مقررین نے کہا کہ معذوروں کے مسائل حل کرنا معاشرے کے تمام افراد پر لازم ہے۔ حکومتی اور نجی اداروں پر دوہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ بلوچستان اس حوالے سے خوش قسمت ہے کہ یہاں ملک میں پہلی بار ان کے فلاح و بہود کیلئے صوبائی اسمبلی سے ایک ایکٹ پاس ہوا۔

مقررین نے کہا کہ معذورافراد بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب تربیت اورمواقع فراہم کیے جائیں تو معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح اپنی صلاحیتوں کا اظہار بھرپور طریقے سے کرسکتے ہیں۔ معاشرتی سطح پر خصوصی افراد کے ساتھ بہترانداز  پر پیش آنا چاہیے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک غیر اخلاقی ہے اور ہمارا مذہب میں ہ میں اس طبقے کیلئے بہترین رویہ اپنانے کی تلقین کرتا ہے ۔ سرکاری اور نجی عمارتوں کو ان کیلئے قابل رسائی بنانا ازحد ضروری ہے کیوں کہ جبکہ انہیں رسائی فراہم نہیں کی جائے گی تب تک ان کے مسائل جوں کے توں رہیں گے ۔

 تقریب کے آخرمیں معذور افراد میں وہیل چیئرز، مالی امداد اور راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹس کرنل تیمور جاوید خان نے اعلان کیا کہ معذورافراد کیلئے ایف سی پارک کو قابل رسائی بنایا جائے گا اور وہ اور ان کی فیملی کا داخلہ مفت ہوگا ۔

 خصوصی افراد کے بچوں کیلئے ایف سی اسکولز میں داخلہ کروایا جائے گا۔ معمولی امراض کے شکار خصوصی افراد کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سول اسپتال کو خصوصی افراد کیلئے قابل رسائی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر