ڈپٹی کمشنر لورالائی کا مسیحی برداری کے قبرستان کے لیے زمین دینے کا وعدہ

ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہا ہے کہ مسیحی ہمارے اپنے لوگ ہیں ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی سے مسیحی برادری کے قبرستان کے لیے پانچ سے دس ایکڑ زمین دینے کا وعدہ کیا ہے۔

لورالائی کی مسیحی برادری کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی سے سردار سیلم غوری کی قیادت میں ملاقات کی۔  وفد میں کرسچن ہاوسنگ اسکیم کے صدر شاہین فرانسس ، انور مسیح ، جمیل غوری ، عامر یونس شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ریکوڈک کے تمام اختیارات بلوچستان حکومت کو تفویض کیے جائیں، اصغر اچکزئی

بلوچستان کے 10 اضلاع میں فائربریگیڈ کی عدم دستیابی، لاکھوں باشندوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

ملاقات میں مسیح برادری کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی کو اپنی مسیح برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں کرسچن برادری کے لئے قبرستان کے لئے زمین فراہم کرنے کی درخواست کی۔

جس پر ڈپٹی کمشنر لورالائی نے مسیحی برادری کے قبرستان کیلئے پانچ سے دس ایکڑ زمین دینے کا وعدہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے مسیحی برادری کے تمام مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پرکرسمس کی تقریبات اور اور ان کی سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔

ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہا کہ مسیحی برادری ہماری اپنی برادری ہے اور کرسمس کے موقع پر ان کو خصوصی سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر