یونیورسٹیز میں میرٹ پر آنے والے طلباء اور طالبات کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے، ڈی سی لورالائی

ڈاکٹر عتیق الرحمان کا کہنا ہے ضروری دستاویزات کی چھان بین جانچ پڑتال صاف و شفاف انداز میں مکمل کرلی گئی ہے اور 'ان شاءاللہ' اس سلسلے میں کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمیشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی کی زیرصدارت شیڈول کے مطابق بولان میڈیکل کالج ، لورالائی میڈیکل کالج ، خضدار میڈیکل کالج اور صوبے کے دیگر میڈیکل کالجز میں نئے داخلے کی نشستوں کے لیئے میرٹ پر آنے والے  طلبا و طالبات کے تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات کی چیکنگ چانچ پڑتال اور تصدیق کی۔

صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی احکامات کی روشنی میں امسال میڈیکل کالجز کے مخصوص سیٹوں پر داخلہ کے لیئے ضلعی کوٹہ پر میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات کے لوکل سرٹیفیکیٹس تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات ڈپٹی کمیشنرز کے سپرد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر پریس کلب کے انتخابات: لالا اسد پٹھان کا پروگریسیو جرنلسٹس پینل بلامقابلہ کامیاب

سی ٹی ڈی کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد گرفتار

اس سلسلے میں شیڈول کے مطابق آج ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی کی زیرنگرانی میڈیکل کالجز کے مخصوص سیٹوں داخلہ کے لیئے میرٹ پر آنے والے طلبا و طالبات کی تعلیمی اسناد لوکل سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال ہوئی۔

جانچ پڑتال کمیٹی کے دیگر ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد قاسم کاکڑ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل ، پی پی ایچ آئی کے ڈسڑکٹ انچارج ڈاکٹر فہیم اتمانخیل ، ڈاکٹر نجم الدین ، طیب الرحمان ، بابو علی خان حمزہ زئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

جانچ پڑتال کے دوران بولان میڈیکل کالج کے لیے داخلہ لینے والے اور میرٹ پر آنے والے تمام طلبا و طالبات کی کاغذات تعلیمی اسناد لوکل سرٹیفکیٹس کی باریک بینی سے جانچ پڑتال مکمل کرکے رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیئے میرٹ پر آنے والے تمام طلبا و طالبات کی تعلیمی اسناد اور لوکل سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین جانچ پڑتال صاف و شفاف انداز میں مکمل کرلی گئی ہے اور ‘ان شاءاللہ’ اس سلسلے میں کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی اور نہ ہم کسی کو میرٹ پامال کرنے اجازت دینگے جس نے محنت کی اس کا صلہ اس کو ضرور ملے گا۔

متعلقہ تحاریر