سپریم کورٹ بار کا فواد چوہدری کے وقار کی پامالی پر سخت ردعمل کا اعلان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ شہباز گل اور اعظم سواتی جیسا سلوک رواء نہ رکھا جائے ورنہ سخت ترین ردعمل دیا جائے گا، حکومت کو ظلم و ستم میں ملوث ہونے سے گریز کا مشورہ بھی دیا گیا ہے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے وقار کو پامال کرنے کی صورت میں وکلاء برادری سخت ردعمل دے گی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نےوفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ شہباز گل اور اعظم سواتی جیسا سلوک کرنے سے پرہیز کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ بار کی جاری کردہ پریس ریلیز میں وفاقی حکومت کو سخت تنبیہ کی ہے۔ ایس سی بی اے نے فواد چوہدری کے وقار کی پامالی کی صورت میں سخت ردعمل  دینے کا اعلان کیا ہے ۔

ایس سی بی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل  اور اس بار ایسوسی ایشن کے رکن   فواد چوہدری  کی تذلیل اور بے عزتی پر  خاموش نہیں رہا جائے گا بلکہ ردعمل دینگے ۔

وفاقی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار نے کہا کہ حکومت اس طرح کے ظلم و ستم میں ملوث ہونے سے گریز کرے جس سے عدم اطمینان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کرچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری کی گرفتاری: سپریم کورٹ بار ، پاکستان بار کونسل اور رضا ربانی کی مذمت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے  تحریک انصاف کے سینئر رہنما  فواد چوہدری پر بغاوت کے  الزام کو  غیر منصفانہ اور مقدمے کو بلا جواز  قرار دے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہر شہری آرٹیکل 4 کے تحت منصفانہ ٹرائل کے ساتھ ساتھ باوقار سلوک کا بھی مستحق ہے۔ قانون کے مطابق سلوک بنیادی حق ہے  ۔

متعلقہ تحاریر