اسلام آباد کی سیشن عدالت سے شیخ رشید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست مسترد

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس چٹھہ نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جج نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد کے سیشن عدالت نے سماعت کی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس چٹھہ کی عدالت میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مجھ سے تفتیش نہیں ہورہی عمران خان کو چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے شیخ رشید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست مسترد

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

شیخ رشید کے وکلاء نے  دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے موکل پر دائر کیے گئے مقدمات جھوٹ اور سیاست کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔

وکلاء کا کہنا تھا جن دفعات کے تحت یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ دفعات عام شہری کی درخواست پر نہیں لگائی جاسکتیں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے شیخ رشید کی  ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی جانب سے بار بار نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ، کیا گارنٹی کے ہے کہ وہ ضمانت کے بعد وہ الفاظ نہیں دہرائیں گے۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

متعلقہ تحاریر