سیشن کورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کی استدعا مسترد، استثنیٰ کی درخواست منظور

سینئر سول جج رانا مجاہد عظیم نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس ، عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے ان کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز دو روز سے اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی مُتَمَنّی

مجھے نااہل کروا کے جیل میں ڈالنا نواز شریف کی شرائط ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت سینئر سول جج رانا مجاہد عظیم کی عدالت میں ہوئی۔

پراسیکیوشن کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل ڈاکٹر ہدایات کی بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ، ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے سے بھی منع کیا ہے ، جبکہ پراسیکوٹر کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی جانب سے جو طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی گئی ہے ان کے اپنے اسپتال شوکت خانم کی ہے ، جوکہ ایک کینسر کا اسپتال ہے ، عمران خان کو فیزیوتھراپسٹ سے اپنا علاج کروا چاہیے۔

بعدازاں عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پراسیکیوٹر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر