آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید عہدے سے فارغ ؛ ڈار خٹک کو نیا سربراہ تعینات کردیا

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاکر خیبرپختونخوا  پولیس میں گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو  آئی جی مقرر کر دیا، سعید وزیر مارچ 2021 سے اس عہدے پر تعینات تھے

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کوفوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ۔

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) گلگت بلتستان محمد سعیدوزیر کوفوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹاکر ڈار علی خٹک کو  آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیا  گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل کے میچ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن معطل

اسٹیلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعیدوزیر  کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے  انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کی جگہ گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے انسپکٹر جنرل پولیس  (آئی جی پی ) گلگت بلتستان مقرر کیے گئے ڈار علی خٹک خیبرپختونخوا  پولیس میں گریڈ 20 کے پولیس افسر  ہیں ۔

یاد رہے کہ عہدے ہٹائے گئےآئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر مارچ 2021 سے گلگت بلتستان پولیس کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے  تھے ۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے  لیے زمان پارک میں جاری پولیس کی کارروائی کے دوران جی بی پولیس نے  پنجاب پولیس پر گنیں تان لیں تھیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش پر گلگت بلتستان پولیس کو پنجاب پولیس پر حملہ کرنے کے لیے زمان پارک میں تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر