اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات 27مارچ کو طلب

عمران خان نے 18 مارچ کو درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج ہیں ان کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے درج تمام مقدمات تفصیلات 27 مارچ تک طلب کرلی ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 18 مارچ کو درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ جتنے بھی مقدمات ان کے خلاف درج ہیں ان کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کو 30 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، حکم نامہ

نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کا مستحق ممبران کو چھت فراہم کرنے کے عزم اعادہ

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ ان کے خلاف کچھ ایسے مقدمات بھی ہیں جن کو سیل رکھا جارہا ہے۔ اور انہیں مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔

آج عدالت میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری نے عدالت کے روبرو کہا کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر خدشہ تھا کہ کہیں عمران خان کو گرفتار نہ کرلیا جائے۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد پولیس ہر روز مقدمات درج کررہی ہے ، جن میں سے کچھ کو سیلڈ رکھا جارہا ہے ، ہمیں خدشہ ہے کہ ان کیسز میں عمران خان کو گرفتار نہ کرلیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ جس میں پیشگی ایف آئی آرز سے متعلق تفصیلات طلب کی جاسکیں۔ عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر