اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

چیف جسٹس عمر فاروق نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے بھی کل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں درج مقدمات کی تفصیلات کل تک فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک دائر درخواست پر دیا ہے ، درخواست میں عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے 

رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

آج سماعت کے دوران ایڈووکیٹ فیصل فرید نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کی کاپی عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ جب کسی شخص کی کیس میں ضمانت ہو جاتی ہے تو اسے دوسری جعلی ایف آئی آر میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

درخواست میں چیف جسٹس عمر فاروق کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی جان کی حفاظت کی ضمانت دی تھی ، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وہ اپنی عدالت کے دائرہ اختیار کے معاملات میں ہی حکم دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

اس موقع پر سرکاری وکیل کے نمائندہ وکیل نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف کیسز سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس عمر فاروق نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے بھی کل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر