سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری
جسٹس شاہد وحید نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ ازخود نوٹس کیس میں وہ باتیں زیربحث لائی گئیں جن کا کیس سے تعلق نہیں تھا۔
سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ازخود نوٹس کیس میں وہ باتیں زیربحث لائی گئیں جن کا کیس سے تعلق نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق حفاظ کو اضافی 20 نمبر دینے کے سوموٹو کیس سے متعلق گذشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی جس سے متعلق جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں 8 اکتوبر کو الیکشن کرانیکا اعلان
لاہور ہائی کورٹ نے غداری کے قانون کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے دیا
جسٹس شاہد وحید کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا ہے ، ایسا اختلافی نوٹ میں لکھا ہے۔
جسٹس شاہد وحید نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ ازخود نوٹس کیس میں وہ باتیں زیربحث لائی گئیں جن کا کیس سے تعلق نہیں تھا۔
اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ 20 اضافی نمبر دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی بھی جواب جمع کرائیں۔
جسٹس شاہد وحید نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ بینچز تشکیل دینا چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیار ہے۔ ججز کو بینچ کی تشکیل پر اعتراض تو تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کرسکتے تھے۔