توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نیب تحقیقات رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی
عمران خان کی اہلیہ سابق خاتون اول نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نیب کو تحقیقات کرنے سے روکا جائے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ نیب کو ان کے خلاف تحقیقات سے روکا جائے ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو ان کے خلاف تحققیات سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اسلام اباد ہائیکورٹ میں نیب کے نوٹسز کو چیلینج کیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیب کو توشہ خانہ کیس کی تحققیات سے روکا جائے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو کیس کی انکوائری کو مکمل تحقیقات میں تبدیل کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کرنے سے گریز کیا جائے۔
بشریٰ بی بی عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالتی فیصلے تک نیب کو قانونی کارروائی سے روکا جائے۔
یاد رہے کہ نیب نے 20 مارچ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں 21 مارچ کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا.
عمران خان نے اس سے قبل آئی ایچ سی میں بھی اسی طرح کی درخواست دائر کی تھی جس میں اس کیس کی نیب کی تحقیقات کو چیلنج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس کی انکوائری گزشتہ سال شروع کی تھی اور عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت متعدد افراد کو نوٹس جاری کرکے ان سے اس معاملے میں وضاحت طلب کی تھی۔