عمران خان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی
وکلاء کی جانب سے آٹھ مختلف مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے ہے جس کی سماعت آج ایک بجے جسٹس عامر فاروق کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کا معاملہ، وکلاء کی جانب عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ آج دن ایک بجے سماعت کرے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مختلف کیسز کے اندر عبوری ضمانت حاصل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہونے جارہی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
جب ہم نیوٹرل نیوٹرل کھیل رہے تھے وہ اپنے خان کے لیے سازشیں تیار کررہے تھے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کے حوالے سے جو بیان جمع کرایا گیا ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ آج چند ایک سیاسی مصروفیات کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکے گے ، اس لیے انہیں آج کے دن کے لیے حاضری سے استثنا دیا جائے۔
واضح کے اسلام آباد کے مختلف تھانوں کے اندر عمران خان کے خلاف مختلف کیسز کی مد میں 8 مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔
جن تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی تھیں ان میں تھانہ رمنا ، تھانہ گولڑہ اور تھانہ بنی گالہ سمیت دیگر تھانے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی تھی جس کی مدت آج ختم ہوگئی ہے۔









